کسی بھی ملک، معاشرے اور قوم کی ترقی کا دارومدار اساتذہ پر ہوتا ہے۔ استاد بادشاہ نہیں ہوتا لیکن بادشاہ گر ہوتا ہے جو امعاشرے کوتعلیم دیتا ہے ۔ استاد کی تعلیم اور اس کی خوبیاں ہی ہوتی ہے جو معماران مستقبل کو مستقبل کے تمام چیلینجز سے نمٹنے کا عزم و حوصلہ اور طریقہ عطا کرتی ہے، اس کے لیے استاد میں کچھ خوبیوں کا ہونا بڑا ضروری ہوا کرتا ہے، جس ملک و قوم و معاشرے کے اساتذہ اعلی اوصاف و کردار کے مالک ہوں تو ایسی ہی قوم و ملک و معاشرے ترقی کے بام و عروج پر پہنچا کرتے ہیں، استاد کے کردار کی جھلک بڑی واضح طور پر معاشرے میں نظر آتی ہے، پر امن, ترقی یافتہ ,پیار و محبت ,حلم, دیانت داری ,خلوص نیت, یہ سب خصوصیات اگر کسی معاشرے میں موجود ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس معاشرے کے استادوں ںے اپنے فرض کو بھی نبھایا ہے
اچھے معلم کون ہوتے ہیں؟
اساتذہ قوموں کی پہچان ہوا کرتے ہیں دنیا کی تمام ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ کو اگر اٹھا کر دیکھا جائے تو یہ بات عیاں ہوگی کہ ان قوموں کے اساتذہ خوبیوں سے مزین جہد مسلسل انتھک محنت اور حصول مقاصد کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے والے تھے جن کی نظر ہر لمحہ اپنے مقصد پر ہوتی اور وہ کبھی بھی پست ہمت، پست حوصلہ اور بے کار لوگ نہیں رہے تھے ، منزل تک پہنچنے کی جستجو و عزم ان میں بدرجہ اتم موجود ہوا کرتا تھا وہ وقت گزارنے والے، تھکے ماندے اور ہارے ہوئے انسان نہ تھے بلکہ اعلی کردار و اوصاف کے حامل انسان ہوتے تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اساتذہ اپنے شاگردوں کے لیے رول ماڈل ہوا کرتے تھے ایک اچھے اور کامیاب استاد میں درج ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں
سبقی منصوبہ بندی
ایک اچھے اور بہترین معلم کی سب سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ وہ کلاس میں مکمل تیاری اور پوری سبقی منصوبہ بندی کے ساتھ داخل ہوتا ہے، وہ اپنے ٹائم ، مضمون اور موضوع کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہمیشہ کام کرتا ہے اور اپنے پیریڈ کے دورانیے میں اس کو مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ، اس کے تمام منصوبے پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں مہیںوں، ہفتوں اور دنوں پر تقسیم در تقسیم کرکے وہ اپنے سلیبس کو مکمل کرانے کی کو شش جاری رکھتا ہے
وقت کا پابند
ایک اچھے اور کامیاب استاد کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ وقت کا پابند ہوا کرتا ہے اس کے سارے کام وقت پر وقوع پذیر ہوا کرتے ہیں وہ وقت کی اہمیت کو سمجھتا ہے وہ ہمیشہ اپنے وقت کو کارامد بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے وقت اور اس کی اہمیت کا احساس اسے ہر لمحہ بہ لمحہ رہتا ہے اور ایسا شخص جو وقت گزاری کو گناہ کبیرہ سمجھتا ہے وہ ایک بہترین ٹیچر ہوتا ہے
متحرک اور مستعدد
ایک اچھا معلم بذات خود متحرک اور اینرجیٹک ہوا کرتا ہے سستی و لاپرواہی اور غیر ذمہ داری جیسے الفاظ نہ تو ٹیچر کے معمولات زندگی میں ہوتے ہیں نہ اس کی ڈشنری میں ہوتے ہیں استاد صرف طلبہ کو پڑھاتا نہیں بلکہ وہ انہیں علم کی پیاس لگاتا ہےاور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے طلبہ کی اس پیاس کو بڑھاتا رہتاہے وہ خوب سے خوب ترقی کی تلاش میں رہتا ہےاس کی نظر ہمیشہ اگلی منزلوں پر لگی رہتی ہے
مضمون پر دسترس رکھنے والا
ایک اچھے اور کامیاب استاد کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مضمون سے گہری آشنائی اور اس پر دسترس رکھنے والا ہوا کرتا ہے وہ اپنے مضمون اس کے پڑھائے جانے کے مقاصد اور مضمون کے حوالے سے ہونے والی تحقیق اور پیش رفت سے مکمل آگاہی رکھا کرتا ہے اچھے اور کامیاب استاد اپنا اور اپنے طلباء کا رشتہ کتاب سے جوڑے رکھتے ہیں وہ کتاب سے گہرا ربط اور وابستگی رکھا کرتے ہیں اور اپنے طلباء کا رشتہ بھی کتاب سے استوار رکھا ککرتے ہیں
پر خلوص و بے لوث لیڈر
ٹیچر لیڈر ہوتا ہے وہ اپنے سے جڑے لوگوں کو منزل تک پہنچاتا ہے ایک استاد کٹھن راہوں اور منزل تک پہنچنے کے تمام راستوں سے واقف ہوا کرتا ہے وہ پر خلوص اور بے لوث ہوا کرتا ہےایک استاد کی خوبیاں اسے معازرے میں دیگر لوگوں سے ممتاز بناتی ہیں معاوضے کی پرواہ کیے بغیر اپنا کام تند ہی سے کیا کرتا ہے
اعلی اخلاق و کردار
ایک اچھے اور کامیاب استاد کی یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ بہترین انسان ہوتا ہے جو اخلاق و کردار کی اعلی خوبیوں سے مزین ہوتا ہے وہ طلبہ میں آگے بڑھنے کا جزبہ اور لگن بڑھاتا رہتا ہے اچھے استاد طلباء کو زندگی کے کسی بھی موقع پر مایوس نہیں کیا کرتے اچھا معلم خود بھی ذاتی طور پر متحرک انسان ہوا کرتا ہے اور اپنے طلباء میں بھی ان خصوصیات کو پیدا کرنے کا باعث ہوا کرتا ہے بہترین استاد وہ ہے جو زندگی کے ہر موقع ہر ہر مقام پہ اپنے طلباء کی رہنمائی کیا کرتا ہے
پختہ ارادوں کا مالک
ایک کامیاب اچھے اور بہترین استاد کی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ پختہ ارادوں کا مالک ہوا کرتا ہے اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوا کرتا ہے اس کی خوبیاں یہ ہوتی ہیں کہ اس کا ظاہر و باطن یکساں ہوا کرتا ہے اپنی تعلیم کے لحاظ سے وہ ہر لمحہ خود کو بھی ایک طالب علم ہی تصور کرتا ہے اور اپنےعلم میں اضافے کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہا کرتاہے
یقین کامل کا حامل
اچھے استاد کی خوبیاں یہ بھی ہوا کرتی ہیں کہ وہ رب کی ذات پر کامل بھروسہ رکھتا ہے وہ خود بھی یقین کامل جیسی خوبی کا حامل ہوا کرتا ہے اور طلباء کو بھی مکمل یقین کامل رکھنے والا شخص بناتا ہے وہ طلباء میں صرف اپنی ذات کا عکس ہی نہیں دیکھتا بلکہ انہیں تراش خراش کر ایسا پیکر انسانی بناتا ہے جس پر زمانہ ناز کرتا ہے
بامقصد انسان
ایک اچھے اور کامیاب استاد کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ بامقصد زندگی گزارتا ہے اس کا کوئی بھی فعل بے مقصد نہیں ہوتا اس کے ہر کام میں مقصد ہوتا ہے اور وہ یہی مقصدیت اپنے طلباء میں بھی پیدا کرنے کےلیے ہر گھڑی اور لمحہ کوشاں رہا کرتا ہے ان میں منزل کی جانب بڑھتے رہنے ،جہد مسلسل جیسی صفات سے مزیں کرتا ہے
بہتریں ٹیم ورکر
ایک کامیاب اور اچھا استاد ایک اچھا ٹیم ورکر ہوتا ہے وہ دیگر دوسرے اساتذہ سے علم لینے اور اپنے تجربات ان کے ساتھ ڈسکس کرنے اور ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے فوائد و ثمرات سے آگاہ ہوا کرتا ہے وہ اپنی ان خوبیوں کے سبب اپنے ساتھ دیگر دوسرے چلنے والوں کو بھی لے کر چلتا ہے وہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے اور خود ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے
یہ بھی پڑہیں:سندھ میں تعلیم اور تعلیمی نظام
[…] مزید پڑھیں اچھے استاد کی خوبیاں […]